کراچی(نیوزڈیسک)سابق رکنِ قومی اسمبلی نبیل گبول نے دعوی کیا ہے کہ کراچی کی سیاست میں گورنر سندھ اور ایک سابق جنرل اہم کردار ادا کریں گے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ فاروق ستار ایم کیو ایم کو لیڈ کرنا چاہتے ہیں۔ مصطفی کمال بھی مہاجر کارڈ کھیل رہے ہیں۔ ایم کیو ایم کو خیرباد کہنے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کون روز روز قائد کی گالیاں سنے۔ کوئی بھی عزت دار اور غیرت مند شخص ایم کیو ایم میں نہیں رہ سکتا۔ پارٹی کی خواتین کے سامنے غیرمہذب گفتگو کی گئی۔ درست ذہنی توازن رکھنے والا کوئی بھی شخص ایسی گفتگو نہیں کرسکتا۔ نبیل گبول نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد کی صحت ٹھیک نہیں۔ انہیں جانی واکر سے بہت محبت ہے اور وہ پوری پوری رات سوتے نہیں ہیں۔