اسلام آباد(نیوزڈیسک)سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان کروڑوں ڈالر کی ترقیاتی امداد کے معاہدوں پر دستخط ہوگئے ہیں ، یہ امداد نقد اور جنس کی شکل میں دی جائیگی۔اسلام آباد میں دونوں ممالک کے درمیان ہونیوالے معاہدوں پر دستخط کرنے کی تقریب وزارت اقتصادی امور میں ہوئی۔ وفاقی وزیر خزانہ ،ریوینو،اقتصادی امورشماریات و نجکاری سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور سعودی سفیرعبداللہ مرزوق الزہرانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ معاہدے پر سعودی عرب فنڈ برائے ترقی کے سینئر ترین عہدیدار اور پاکستان کے وفاقی سیکرٹری اقتصادی امور ڈویڑن طارق باجوہ نے دستخط کیے۔