لاہور(نیوز ڈیسک) رائیونڈ روڈ پر واقع تبلیغی اجتماع بازار کے سینکڑوں دکانداروں اور علامہ اقبال ٹاؤن کے عملہ تبہ بازاری کے درمیان مزاحمت پر ایک دکاندار زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ دونوں فریقین کے درمیان تلخ کلامی اس وقت شروع ہوئی جب علامہ اقبال ٹاؤن کے عملہ تبہ بازاری نے مذکورہ بازار میں واقع سینکڑوں دکانوں کے شیڈ مسمار کرنا شروع کیے ۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی ۔ دکانداروں کی جانب سے کی جانے والی مذاہمت کے باوجود عملہ تبہ بازاری نے تقریباً تین سو دکانوں کے شیڈ مسمار کردیئے اور سامان قبضہ میں لے لیا۔