پشاور (نیوز ڈیسک) محکمہ انسداد دہشت گردی نے پشاور کے علاقے ٹیلہ بند بڈھ بیر میں کارروائی کر کے بڈھ بیر ایئربیس حملے میں ملوث ملزموں کی سہولت کار خاتون کو گرفتار کر لیا ۔ بڈھ بیر حملے میں 29 اہلکار شہید اور 14 دہشت گرد مارے گئے تھے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز پشاور کے علاقے نیلہ بند بڈھ بیر میں سیکورٹی فورسز اور خفیہ اداروں نے مشترکہ کارروائی کر کے بڈھ بیر ایئربیس پر حملے میں ملوث ملزموں کو سہولیات فراہم کرنے والی خاتون ذری زادی عرف پروین کو گرفتار کر لیا سی ٹی ڈی کے مطابق زیر حراس ت خاتون نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے بڈھ بیر ایئربیس پر حملے سے قبل دہشت گردں کے لئے کھانے پینے کی سہولیات سمیت آتشی کیمیکل اور بارودی اور دستی بم بنانے کے لئے بوتلیں بھی فراہم کی تھیں ۔سی ٹی ڈی نے گرفتار خاتون کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال پشاور واقعہ بڈھ بیر ایئربیس پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جس میں 29 سیکورٹی اہلکار شہید اور 14 دہشت گرد مارے گئے تھے ۔