اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے مغوی بیٹے علی حیدرگیلانی کے القاعدہ کی قید میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔طالبان کی قید سے رہا ہونے والے اے این پی کے رہنما ارباب ظاہر کاسی نے ایک ٹی وی پروگرام میں بتایا کہ انھیں قید کے دوران طالبان نے بتایا کہ علی حیدر گیلانی زندہ اور القاعدہ کی قید میں ہیں،یہ بھی بتایا کہ ہماری بات چیت چل رہی ہے اور وہ پیسے دینے کے لیے تیار ہیں لیکن القاعدہ حکومت سے ان کے بدلے اپنے 3 ساتھیوں کی رہائی چاہتی ہے ،ارباب ظاہر کاسی نے کہا کہ انھیں یقین ہے کہ انشااللہ علی حیدر گیلانی زندہ سلامت واپس آ جائیں گے۔