بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

ایان علی کے پاسپورٹ کی فوری حوالگی کیلئے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر

datetime 10  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کرنسی سمگلنگ کی نامزد ملزمہ ایان علی کے پاسپورٹ کی فوری حوالگی کیلئے سپریم کورٹ میں ایک آئینی درخواست دائر کر دی گئی۔ عدالت سے سپیشل جج کسٹمزرانا آفتاب احمد خان کی فوری برطرفی کی استدعا کی گئی ہے مذکورہ جج نے نومبر کے اواخر میں ملزمہ کے حق راہداری کو تسلیم کرتے ہوئے اس کا پاسپورٹ اس کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت سے کہا گیا کہ مذکورہ حکم ملزمہ پر فرد جرم عائد کرنے کے بعد دیا گیا۔ آرٹیکل 15 کے تحت حق راہداری کو ایک تماشہ بنا دیا گیا ہے۔ دس ماہ کی بچی کو آخری سانسوں کے دوران ہسپتال کا راستہ نہیں ملتا اور 5 لاکھ ڈالر سمگل کرنے والی ملزمہ کو دبئی کی راہ سمجھائی جاتی ہے۔ صحافی شاہد اورکزئی نے سوال اٹھایا کہ کیا کوئی عدالت ضمانت کے باوجود کسی ملزم کا حق راہداری تسلیم کر سکتی ہے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمہ سپریم کورٹ پر اثر انداز ہونے کیلئے اس نے ڈاکٹر ارسلان افتخار کے ہمراہ برطانیہ اور فرانس کا سفر بھی کیا 22 سالہ ملزمہ کی ذاتی سیکیورٹی کے انتظامات اس کے وسائل کی چغلی کھا رہے ہیں اور پس پردہ اس کے پشت پناہوں کی حرکات صاف نظر آ رہی ہیں۔ عدالت کو بتایا گیا کہ سندھ ہائی کورٹ نے اس کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیا ہے لہذا اسے پاسپورٹ رجسٹرار کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے اور لاہور ہائیکورٹ کو کسٹمز جج کے خلاف تادیبی کارروائی کی ہدایت کی جائے۔ اس سے قبل ملزمہ کے خلاف دائر ہونے والی توہین عدالت کی درخواست بھی پٹیشن کے ساتھ لف ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…