اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم سے ناطہ توڑنے والے کراچی کے سابق ناظم مصطفی کمال اور انیس قائم خانی آج پھر نیا سیاسی دھماکہ کرنے کو تیار ہیں اور اس سلسلے میں تین بجے پریس کانفرنس طلب کرلی۔نجی ٹی وی کے مطابق آج کی پریس کانفرنس میں بھی ایم کیوایم کی اہم وکٹ گرنے کو تیار ہے اور اس دوران رہنماﺅں کی جانب سے اہم اعلانات بھی کیے جائیں گے۔ ذرائع نے بتایاکہ ایم کیوایم کی مزید اہم وکٹیں بھی گرنے کا امکان ہے جن میں اراکین قومی وصوبائی اسمبلی بھی شامل ہیں تاہم سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے نام سامنے نہیں لائے جارہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے مطابق 8سے 10رہنماءمصطفی کمال کیساتھ نئی پارٹی میں شامل ہوسکتے ہیں۔