پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

ملک بھر میں بارشیں،ایمرجنسی سنٹر اور کنٹرول روم قائم

datetime 10  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آ با د(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز سے صوبہ بھر میں طوفانی بارشو ں کا امکان ہے۔ جو ایک ہفتہ تک جاری رہیں گی۔کل سے خیبر پختونخوا ،پنجاب اورکشمیر میں بھی تیز ہواوں کیساتھ بارش کا امکان ہے۔صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی سنٹر اور کنٹرول روم قائم کردیے ہیں ہر ضلع میں فلڈ وارننگ سیل قائم کئے جارہے ہیں۔ جبکہ برساتی نالوں کے وقتافوقتا دوروں اور صفائی کاکام جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ادھر ملک کے کئی شہروں میں بارش سے کہیں موسم خوشگوار ہو گیا ہے تو کہیں لوگوں کیلیے مشکلات پیدا ہو گئی ہیں۔سندھ میں دادو ، پڈعیدن سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے گرمی کی شدت میں کمی ہوئی ہے۔بلوچستان کے شمالی علاقوں میں تیسرے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے ، خضدار اور ملحقہ علاقوں میں بھی موسلا دھار بارش ہورہی ہے جس سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے ،کئی مقامات پر سڑکیں بہہ گئی ہیں۔۔محکمہ موسمیات خیبرپختونخواہ نے صوبے بھر میں طوفانی بارشوں کی پیشن گوئی کی ہے۔ بالخصوص ماکنڈ ریجن میں ذیادہ بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے اورندی نالوں میں طغیانی کاخدشہ ظاہر کیاگیا ہے جس کے بعدپروانشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کوہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایات جاری کردی ہیں۔



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…