پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

شہباز تاثیر کو افغان طالبان نے بازیاب کروایا

datetime 9  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثیر کی رہائی افغان طالبان کی وجہ سے ممکن ہو سکی ہے اس بات کا انکشاف ایک نجی ٹی وی پروگرام میں کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں نے 26 اگست 2011ء کو شہباز تاثیر کو اغوا کیا اور انھیں شمالی وزیرستان لے گئے جہاں انھیں ڈھائی سال تک رکھا گیا تاہم آپریشن ضرب عضب کے بعد شہباز تاثیر کو افغانستان کے صوبہ زابل منتقل کر دیا گیا۔ افغانستان میں داعش کی آمد کے بعد اغوا کاروں کا یہ گروپ شدت پسند تنظیم داعش میں شامل ہو گیا تھا۔ افغانستان میں متعد ڈرون حملے بھی ہوتے رہے لیکن شہباز تاثیر معجزانہ طور پر بچ گئے۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق کچھ عرصہ قبل افغان طالبان نے صوبہ زابل کے ایک علاقے میں داعش کے اس کیمپ پر حملہ کرکے شدت پسند تنظیم میں شامل تمام مردوں کو قتل کر دیا لیکن اس موقع پر حراست میں لی گئی 10 خواتین نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ اس وقت شہباز تاثیر اسی کیمپ میں موجود تھے۔ انہوں نے موقع کا فائدہ اٹھایا اور وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق شہباز تاثیر فرار ہونے کے بعد افغان طالبان کے ایک گروہ میں پناہ لینے میں کامیاب ہوئے۔ وہاں سے ایک افغان کمانڈر نے انھیں بارڈر کراس کروایا اور کوئٹہ کے قریبی علاقے کچلاک پہنچایا۔ نجی نیوز چینل میں گفتگو کرتے ہوئے معروف تجزیہ کار رحیم اللہ یوسف زئی نے بتایا کہ شہباز تاثیر کو لاہور سے اغوا کرنے والے جرائم پیشہ افراد تھے جنہوں نے انھیں شمالی وزیرستان کے علاقے ڈانڈے درپہ خیل میں رکھا تھا۔ آپریشن ضربِ عضب کے بعد دہشت گرد شہباز تاثیر اور دیگر مغویوں کو لے کر افغانستان چلے گئے تھے۔ افغانستان کے صوبہ زابل میں منحرف طالبان کمانڈر منصور داد اللہ نے اغوا کاروں کو پناہ دی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ دہشتگردوں نے شہباز تاثیر کی رہائی کے بدلے 6 ارب روپے تاوان، ممتاز قادری اور 6 قیدوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا تھا تاہم حکومت اور سلمان تاثیر کے اہلخانہ نے مطالبات کو مسترد کر دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اطلاعات درست ہیں کہ افغان طالبان نے صوبہ زابل میں داعش کے کیمپ پر حملہ کیا تھا لیکن یہ حملہ کئی ماہ قبل کیا گیا تھا۔ ملا اختر منصور کے حامی طالبان منصور داد اللہ کے خلاف تھے۔ افغان طالبان نے داعش کے اس کیمپ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں منصور داد اللہ اور اس کا بڑا بھائی مارا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کو بھی افغانستان میں رکھا گیا ہے۔ علی حیدر گیلانی کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دھڑے کی قید میں ہیں۔



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…