لاہور(این این آئی)سلمان تاثیر کے مغوی صاحبزادے شہباز تاثیر کی بازیابی ،حکومت کا”پرانہ کیس“ری اوپن کرنے کا فیصلہ،لاہور پولیس نے سابق گورنر سلمان تاثیر کے مغوی صاحبزادے شہباز تاثیر کی بازیابی کے بعد 2011ءمیں درج کی گئی ایف آئی آر پر دوبارہ تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے ، پولیس نے اغواءکاروں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کےلئے اہل خانہ سے شہباز تاثیر کا بیان ریکارڈ طلب کرنے کےلئے رابطہ کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے 26اگست 2011ءکو شہباز تاثیر کے اغواءکے بعد درج کی گئی ایف آئی آر کی دوبارہ تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں شہباز تاثیر کا بیان ریکارڈ کرنے کے لئے ان کے اہل خانہ سے رابطہ کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق شہباز تاثیر کو ان کے اغواءکے شبے میں گرفتار ملزمان کی تصاویر بھی دکھائی جائیں گی جبکہ ان کی مدد سے دیگر ملزمان کے خاکے بھی تیار کئے جا سکتے ہیں۔