شکارپور (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے وائیس چیئر مین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پٹھان کوٹ واقعے پر پاکستان کے اوپر انگلیاں اٹھ رہی ہیں حکومت کو واضع پالیسی تشکیل دینا چاہئے موجود حکومت ناکام ثابت ہوئی ہے جس کا مثال حکومتی خارجہ پالیسی ہے مصطفی کمال کی جانب سے کیے گئے انکشاف متعلق جوڈیشنل کمیشن بنانے سے گریز نہیں کرنا چاہیے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتا ہوں کہ مصطفی کمال کی طرف سے ایم کیوایم کے اوپر لگائے گئے الزامات متعلق عوام کو حقیقت سے آگاہ کیاجائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شکارپور کے قریب سلطان کوٹ میں سردار اللہ بخش پٹھان کے انتقال پر ان کے ورثاءسے تعذیت کرنے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران کی ،شاہ محمود قریشی نے کہاکہ سال 2018 تبدیل کا سال ثابت ہوگا سندھ کا عوام ایماندار قیادت کے انتظار میں ہے سندھ حکومت سندھ کے عوام کو مایوس کیا ہے ہم سندھ کی تقیسم کے خلا ف ہیں جلد سندھ کا عوام پی پی کو الواع کرے گا سندھ کے تھانے ٹھیکیداروں کے حوالے کیے گئے ہیں جعلی برتھیاں رشوت کے عیوض کی گئی ہیں جبکہ اس سے قبل سلطان کوٹ میں مخدوم شاہ محمود قریشی کا والہانہ استقبال کیاگیا ۔