لاہور(نیوز ڈیسک)صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کا صاحبزادہ افغانستان میں ہے اور بازیابی کےلئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے ، چند روز قبل علی حیدر گیلانی کی بازیابی ممکن ہو رہی تھی ، کرنل (ر) شجاع خانزادہ شہید پر حملے کا مرکزی ملزم گرفتار نہیں ہوا ، افغانستان سے آیا تھا اور واپس چلا گیا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ شہید پر حملے کا منصوبہ سہیل نامی شخص نے بنایا تھا۔ ملزم افغانستان سے آیا تھا اورواپس جا چکا ہے ۔اس کی گرفتاری کےلئے افغانستان حکومت سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا صاحبزادہ علی حیدر گیلانی افغانستان میں ہیں،بازیابی کےلئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ چند روز قبل علی حیدر گیلانی کی بازیابی ممکن ہو رہی تھی ۔ یوسف رضا گیلانی کی بیٹے سے بات بھی ہوئی ہے ۔
بناء نکاح تعلقات قائم کرنا جائز ہے اگر…اوریا مقبول جان
یوسف رضا گیلانی کا صاحبزادہ افغانستان میں ہے ،بازیابی کےلئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے ‘ رانا ثنا اللہ
9
مارچ 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں