لاہور (نیوز ڈیسک)معروف مذہبی سکالر اور کالم نگار اوریامقبول جان کا کہنا ہے کہ اگر عورت آپ کے پاس لونڈی کی حیثیت میں ہو تو اس کے ساتھ نکاح کئے بغیر تعلقات قائم کرنا جائز ہے۔ کچھ روز قبل معروف مذہبی سکالر مفتی عبدالقوی کی جانب سے غیرمحرم عورت کے ساتھ مسلمان مرد کے تعلقات کو جائز قرار دیا گیا تھا اس پیرائے میں اب معروف مذہبی سکالر اور تجزیہ نگار اوریا مقبول جان نے ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے اپنی رائے دی کہ عورت آپ کے پاس اگر لونڈی کی صورت میں ہو تو نکاح کے بغیر اس کے ساتھ تعلقات استوار کرنا جائز ہے اور اس کی اجازت اسلام نے دی ہے۔ اوریا مقبول جان نے مزید کہا کہ حضور ؐ نے فرمایا کہ اللہ کی ، اس کے فرشتوں کی اور تمام انبیاء کی لعنت اس شخص پر جو کسی ایک آزاد مرد یا عورت کو خرید کر بیچے۔ انہوں نے پہلی جنگ عظیم، دوسری جنگ عظیم، عراق ،افغانستان اور ویتنام کی جنگوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کس طرح ان جنگوں میں عورت کو بیچا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ نے ایسا کرنے سے منع فرمایا بلکہ انہیں اٹھا کر گھر لاؤ اور پھر ڈکلیئر کرو یہ تمہاری لونڈیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مکمل اسلامی ریاست ہو تو یہ سب چیزیں جائز ہیں۔
بناء نکاح تعلقات قائم کرنا جائز ہے اگر…اوریا مقبول جان