پشاور(نیوز ڈیسک) کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے سربراہ مولانا صوفی محمد کولیڈی ریڈنگ ہسپتال سے طبی امداد کے بعد سینٹرل جیل پشاور واپس منتقل کردیا گیا ۔سینٹرل جیل میںقیدمولانا صوفی محمدکی طبیعت خراب ہونے پر انہیںعلاج کےلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال لایا گیا تھاجہاں ڈاکٹروں کی سات رکنی ٹیم نے انکا طبی معائنہ کیا اور مختلف ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد صوفی محمد کو سینٹرل جیل پشاور واپس منتقل کردیا گیا اس موقع پر سیکورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے تھے ۔