جمعرات‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2025 

الطاف حسین پر بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ساتھ تعلقات کا الزام حکومت کے لئے لمحہ فکریہ ہے، سراج الحق

datetime 9  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین پر بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ساتھ تعلقات کا الزام حکومت کے لئے لمحہ فکریہ ہے ، بھارتی حکومت کرکٹ ٹیم کو سیکیورٹی نہیں دیتی تو ہمیں وہاں نہیں جانا چاہئے بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پر سابق ناظم اعلیٰ مصطفی کمال کے جو الزامات لگائے ہیں کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ساتھ تعلقات کا ذکر کیا وہ حکومت کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں اگر غریب آدمی رکشا ڈرائیور چھوٹا جرم کرے تو ساری ریاست اس پر یلغار کردیتی ہے مگر را کے ساتھ تعلقات اور روابط کے انکشافات کے بعد حکومتی خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مشترکہ اجلاس سے پی آئی اے کے متعلق بل کو پاس کہا گیا تو اس سے منفی پیغام جائے گا ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کھیل پوری دنیا میں انسانوں کے درمیان روابط کا ذریعہ ہے کرکٹ ٹیم کو بھارتی حکومت کی طرف سیکورٹی اور عزت نہ دیتی تو ہمیں وہاں نہیں جانا چاہئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…