اسلام آباد(نیوزڈیسک) شہبازتاثیر کی رہائی کیوں اور کیسے ہوئی؟ چوہدری نثار سچ سامنے لے آئے،کارروائی کااعلان، وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان نے شہباز تاثیر کی رہائی کے معاملہ پر غلط معلومات دینے کا نوٹس لیتے ہوئے کہاہے کہ ہمیں قوم کے سامنے سچ بولنے کی عادت ڈالنی چاہیے۔بدھ کوایک بیان میں وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان نے کہاکہ اس بات کی تحقیقات کی جائیں کہ آئی جی پولیس بلوچستان نے وزیرِداخلہ کو یہ خبر کیوں دی کہ شہباز سلمان تاثیر ایک آپریشن کے ذریعے بازیاب ہوئے جبکہ اصل واقعات اس کے برعکس تھے۔انہوں نے کہاکہ اس معاملے کی تحقیق کے سلسلے میں سپیشل سیکریٹری داخلہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی بنا دی گئی ہے جس کو دو دن میں اپنی رپورٹ وزیرِداخلہ کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کمیٹی کے دیگر اراکین میں ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ اور ڈی جی این سی ایم سی شامل ہیں۔
جی میرے برطانیہ میں اپارٹمنٹ اور بزنس ہیں – حسین نواز