پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

مولانا سمیع الحق نے ملک کی مجموعی صورتحال پر اہم اجلاس 13مارچ کو لاہور میں طلب کر لیا

datetime 9  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)ایم ایم اے کی بحالی کی تیاریاں یا کچھ اور۔۔۔ ؟ جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے ملک کی مجموعی صورتحال پر اہم اجلاس 13مارچ کو لاہور میں طلب کر لیا ۔ جے یو آئی (س) کے ترجمان مولانا عاصم مخدوم کے مطابق اجلاس میں حقوق نسواں بل ، ممتاز قادری کو سزائے موت سمیت ملک کی مجموعی صورتحال کو زیر بحث لانے کے لئے مذہبی جماعتوں کے سربراہان ،جید علمائے کرام ،مشائخ عظام ، سجادہ نشین، مفتیان کرام کو مدعو کیا گیا ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ مولانا حامد الحق حقانی ، مولانا عبد الرﺅف فاروقی ،مولانا سید یوسف شاہ ،مولانا محمد عاصم مخدوم ،مولانا احمد علی ثانی اور دیگر نے وفد کی صورت میںسینیٹر سراج الحق،لیاقت بلوچ ، مولانا عبد المالک ،عزیز الرحمن جالندھری،مولانا اللہ وسایا،پروفیسر ساجد میر ،حافظ عبد الکریم،پروفیسر حافظ محمد سعید،مولانا محمد اویس نورانی، پیرا عجاز ہاشمی سمیت دیگر رہنماﺅں سے ملاقاتیں کر کے انہیں دعوت دیدی گئی ہے اور تمام رہنماﺅں نے اس میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…