اسلام آباد(نیوزڈیسک) بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائر پورٹ پر آپریشنل وجوہات کی وجہ سے مخصوص اوقات میں رن وے بند رہے گا۔ صبح 8سے 11بجے تک اور دوپہر ۱سے ۳ بجے تک۔14مارچ سے 22مارچ صبح 8سے 11بجے تک اور دوپہر 1سے 3بجے تک،23مارچ کو صرف صبح 8سے1بجے تک رن وے بند رہے گا۔پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ائرلائنز کو نوٹم کر دیا ہے تاکہ پروازوں کی آمدورفت کے اوقات میں تبدیلی کر دیں۔مسافرائر پورٹ پر آنے سے پہلے ائر لائنز سے اپنی فلائٹ ٹائمنگ کنفرم کر لیں۔
مصطفیٰ کمال ایم کیو ایم سے ناراض کیوں ہیں؟