پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

کوئی مرے یاجیئے ، پولیس تھانوں کے باہر حفاظت کےلئے ریت کی بوریاں نہیں دیکھنا چاہتا ، پرویزخٹک

datetime 9  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک) وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے کہا ہے کہ کوئی مرے یاجیئے نظام کودرست کیاجائیگا، حکومت کا پیسہ سوچ سمجھ کر خرچ کریں گے بیرونی قرضے تب لیں گے جب اس کے منصوبے بھی شروع کریں حیران ہوں کہ حکمرانوں نے اربوں روپے کا فنڈ کہاں خرچ کیا۔ وزیر اعلی پرویز خٹک یونیورسٹی روڈ کی کشادگی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پولیس سمیت تمام اداروں پر خوب گرجے اور کہا کہ چاہے کوئی مرے یا جیئے نظام کو درست کیا جائے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ تمام بس سٹینڈ اور اڈوں کو موٹر وے انٹر چینج کے قریب منتقل کیا جا رہا ہے ۔این ایل سی اور ایف ڈبلیو او پر فخر ہے کاش تمام سرکاری ادارے بھی درست ہو جائیں ا ±ن منصوبوں کو ترجیح دی جائے گی جن سے سرکاری خزانے کو فائدہ بھی ملے وزیر اعلی نے کہا کہ کہ حکومت کا پیسہ سوچ سمجھ کر خرچ کریں گے بیرونی قرضے تب لیں گے جب ا ±س کے منصوبے بھی شروع کریں حیران ہوں کہ اربوں روپے کا فنڈ کہاں خرچ کیا گیا ۔انہوںنے کہا کہ نظام ٹھیک نہ کر سکا تو عوام اور عمران خان کو کیا جواب دوں گا، قسم کھاتا ہوں کہ کسی کو بھی تبدیلی کا پتہ نہیں ا ±ن کا کہنا تھا کہ کوئی اسمبلی میں ہے یا لوکل گورنمنٹ میں ہر کوئی اختیارات ہی مانگ رہا ہے ان کا کام عوام کی خدمت ہے اللہ پر یقین ہے کہ پی ٹی آئی صوبے میں دوبارہ حکومت میں آئیگی ، ملکی نظام ٹھیک ہو جائے تو تب ہی ترقی ممکن ہے وزیر اعلی نے شہریوں کو یہ خوشخبری بھی دی کہ دسمبر سے پہلے 100 اے سی کوچز تہکال روڈ پر نظر آئیں گی ۔ماسٹر ٹرانزٹ منصوبے کے لئے 18 ارب روپے کے قرضے کی منظوری دے دی ہے اپریل کے پہلے ہفتے سے حیات آباد میں فوڈ سٹریٹ کا آغاز کیا جائے گاپشاور کو خوبصورت بنانا چاہتا ہوں اس کی عظمت رفتہ کو بحال کروں گا ۔انہوں نے ڈی سی کو ہدایت کی ہے کہ کوئی بھی روڈ بند نہیں ہونا چایئے ۔ پولیس تھانوں کے باہر حفاظت کےلئے ریت کی بوریاں نہیں دیکھنا چاہتاپولیس اگر اپنی حفاظت خود نہیں کر سکتی تو ہم کیا کر سکتے ہیں۔
مصطفیٰ کمال غصہ میں کیوں ہیں؟



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…