اسلام آباد(نیوزڈیسک)ادویات کی قیمتیں،پاکستان تمام پڑوسی ممالک پر بازی لے گیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان میں دستیاب 95 فیصد سے زائد ادویات کی قیمت سارک ممالک میں دستیاب انہی ادویات کے مقابلے میں کم ہے حکومت کی جانب سے کئے گئے تحقیقی مطالعے میں انکشاف ہوا ہے کہ اس خطے اوردنیابھر کی نسبت پاکستان میں ادویات کی قیمتیں کم ہیں جبکہ وہ ادویات کے برانڈز جو پاکستان اوربھارت دونوں میں دستیاب ہیں حیر ت انگیز طورپر ان کی قیمتیں بھارت کے مقابلے میں پاکستان کے اندر 70فیصد تک کم ہیں اس سلسلے میں حاصل ہونے والی معلومات /DRAP حکومت کی ملکیت ہے اور وہ اسے سپورٹ بھی کرتی ہے۔