کراچی(نیوز ڈیسک) حکومت سندھ نے صوبے میں 25ہزار سے زائد نوکریاں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلی سید قائم علی شاہ نے صوبے بھر میں خالی اسامیوں کو پر کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے خالی اسامیوں کاریکارڈ طلب کیا جس پر چیف سیکرٹری نے 25ہزار خالی آسامیوں کا ریکارڈ وزیر اعلی سندھ کو ارسال کردیا ہے۔ بلدیاتی الیکشن کے مراحل مکمل ہونے کے بعد نوکریوں سے پابندی اٹھا لی جائے گی اور محکمہ تعلیم، صحت، زراعت، ریونیو ، خزانہ، ایکسائز اور خوراک میں 25 ہزار افسران و ملازمین کی بھرتیاں کی جائیں گی۔