لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق گورنر پنجا ب سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثیرکو آئیر پورٹ پہنچے پرٹیلیفون کیا اور انہیں لاہور پہنچنے پر خوش آمدید کہا ،تفصیلات کے مطابق شہباز تاثیر کی لاہور ائیر پورٹ پر پہنچنے پر سب سے پہلے بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے بلاول بھٹو نے شہباز تاثیر کو لاہور پہنچنے پر خوش آمدید کہا اور جلد لاہور آکر ملاقات کی خواہش کا اظہار بھی کیا ، بلاول بھٹو نے کہا کہ خوشی ہے شہباز تاثیر باحفاظت اپنے گھر پہنچ گئے ۔