اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری اور ان کے خلاف ریفرنسز کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے سابق صدر نے کہا یہ پریشر ہتھکنڈے ہیں۔ہم تو بچپن سے ہی ڈاکٹر عاصم کو پیار کے نام’’خرگوش‘‘ سے بلاتے ہیں۔ سندھی میں کہتے ہیں کہ ’’سہے دی کھل‘‘ یعنی شریف آدمی ہے سائے سے بھی ڈرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے اس کو مشورہ دیاتھا کہ ناظم آباد میں نہ رہو، ڈیفنس میں آجاؤ۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ ڈاکٹر عاصم کے پاس آپ کے راز ہیں اور انہیں آپ کے خفیہ اکاؤنٹس کا پتہ ہے تو سابق صدر نے کہا کہ یہ جدید زمانہ ہے، آج تو صرف ایک بٹن دبانے سے سارے اکاؤنٹس کا پتہ چل جاتا ہے۔ اس کے لئے ڈاکٹر عاصم کی کیا ضرورت ہے۔ جب بھی کسی تفتیش میں میرے اکاؤنٹس کی تفصیل پوچھی جائے گی تو سب کچھ بتا دیا جائے گا