اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ جنرل مشرف کا احتساب ضروری ہے۔نیب کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ برا قانون ہے اور میں اس پر خوش نہیں ہوں گا کہ سندھ کے بعد نیب پنجاب میں بھی کارروائی کرے کیونکہ اس کا مطلب یہ ہو گا کہ ایک تھپڑ مجھے پڑے اورمیں اس کا جواب بھی تھپڑ ہی سے دوں۔ انہوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت میں بھی دونوں جماعتوں نے اتفاق کر رکھا ہے کہ نیب قانون کو بدلا جائے گا۔ جب ہماری حکومت آئی تو شروع میں نواز شریف نے اتفاق کیا کہ یہ قانون بدل دیا جائے، ہم نے نیب کی تنخواہیں بند کر دیں مگر بعد میں نوازشریف کا ارادہ بدل گیا اور یوں نیب برقرار رہا۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ میں احتساب کا نیا قانون بن رہا ہے اور وہ وفاقی حکومت سے بھی نئے احتساب قوانین پر ڈائیلاگ کے لئے تیار ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں