پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

ایم کیو ایم نے مجھے مارنے کا منصوبہ بنا لیا، ڈاکٹر صغیر کی تشویش

datetime 9  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک )سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد نے بیان دیا ہے کہ مجھے ایسا لگتا ہے ایم کیو ایم نے ’’مارنے‘‘کا منصوبہ بنا لیا ہے ،فاروق ستار کی جانب سے آخری آرام گاہ اور ٹھکانے لگا دو جیسے الفاظ معنی خیز ہیں ، مارنے والی اور بچانے والی ذات اللہ کی ہے۔انہوں نے الطاف حسین کو چیلنج کیا کہ وہ واپس آئیں میں کہیں سے بھی الیکشن میں ان کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوں۔فاروق ستار کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر صغیر نے کہا کہ آخری آرام گاہ اور ٹھکانے لگادو جیسے الفاظ فاروق ستار کے نہیں ہو سکتے۔ان کا کہنا تھا کہ فاروق ستار کے ساتھ کھانا کھایا ہے اور وہ سینئر رہنما ہیں اس لیے ان کی باتوں کا برا نہیں منا یا لیکن اگر کوئی چیلنج کر رہا ہے تو پھر الطاف حسین ملک میں واپس آئیں ،ان کے خلاف کہیں سے بھی الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہوں۔ڈاکٹر صغیر کا کہنا تھا کہ الطاف حسین بیرون ملک سے تقاریر کرنے کے بجائے ملک میں آکر الیکشن لڑیں ،دود ھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ فاروق ستار الطاف حسین کی بے سرو پا تقاریر ہی بند کروالیں تو بہت بڑی بات ہو گی۔ڈاکٹر صغیر نے کہا کہ استعفی دینے کا کہا ہے تو اس پر عمل بھی کروں گا ،اس حوالے سے آغاسراج درانی سے بات ہوئی ہے ،وہ ابھی شہر سے باہر ہیں۔



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…