کوئٹہ(نیوز ڈیسک) سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثیر کی بازیابی کی اندرونی کہانی منظر عام پر آ گئی ۔ ذرائع کے مطابق اغوا کار شہباز تاثیر کو کچلاک میں السلیم ہوٹل کے قریب چھوڑ کر گئے۔ شہباز تاثیر نے اس ہوٹل سے کھانا کھایا اور ساڑھے تین سو روپے بل بھی ادا کیا۔ ہوٹل مالک کا کہنا ہے کہ شہباز تاثیر اکیلا ہی ہوٹل آیا تھا۔ کھانا کھانے اور بل کی ادائیگی کے بعد کال کرنے کیلئے فون مانگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز تاثیر نے اس کے بعد فون پر والدہ سے بات کی۔ شہباز تاثیر کی والدہ نے انٹیلی جنس حکام کو بیٹے کی بازیابی سے آگاہ کیا۔ اس کے بعد انٹیلی جنس حکام نے موقع پر پہنچ کر شہباز تاثیر کو تحویل میں لے لیا۔
شہباز تاثیر اب ہی کیوں ملے؟
اغوا کاروں نے کہاں چھوڑا؟ شہباز تاثیر کی رہائی کی سنسنی خیز اندرونی کہانی
8
مارچ 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں