پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

نیوکلیئرپالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی،ایٹمی صلاحیت پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا،سرتاج عزیز

datetime 8  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم کے مشیربرائے امورخارجہ سرتاج عزیز نے کہاہے کہ نیوکلیئرپالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی،ایٹمی صلاحیت پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا،بھارت کی سلامتی کونسل کیلئے مستقل نشست کی کوششیں کامیاب نہیں ہونگی،افغان طالبان پرتھوڑابہت اثرورسوخ ہے ان پر کنٹرول نہیں ہے، بھارت کے سٹیٹ ایکٹرقبائلی علاقوں،بلوچستان اورکراچی میں مداخلت کررہے ہیں، را کاپاکستان میں ہونیوالی دہشتگردی میں بڑا ہاتھ ہے۔منگل کو سینیٹ کے اجلاس میں سینیٹرحمداللہ کی پیش کردہ تحریک پربحث جو امریکہ کے خارجہ سیکرٹری کے بیان پر بحث سے متعلق ہے کہ سعودیہ عرب پاکستان سے ایٹم بم خرید سکتا ہے اورپاکستان کوایٹمی عدم پھیلاﺅ معاہدے کی خلاف ورزی پرنتائج کاسامنا کرناپڑسکتا ہے بحث سمیٹتے ہوئے مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہاکہ جس اخباری بیان پر تحریک التواءجمع کرائی گئی وہ بیان درست نہیں ہے وہ سیاق سباق سے ہٹ کر چھاپہ گیا جان کیری نے پاکستان کو کوئی دھمکی نہیں دی صحافی نے سوال کیا تھا ۔ انہوں نے کہاکہ سعودیہ عرب سے ہمارا اچھے تعلقات ہیں سعودیہ ہمارا برادر اسلامی ملک ہے لیکن کسی کوایٹمی ٹیکنالوجی منتقل نہیں کرینگے ایٹمی ٹیکنالوجی اپنے تحفظ کیلئے ہے عالمی مبصرین نے ہمارے نظام کواچھا قراردیا ہے ایٹمی ٹیکنالوجی کہیں باہرنہیں جاسکتی اگر بھارت صلاحیت بڑھاتا ہے تو ہم اپناردعمل دینگے کوئی بندش برداشت نہیں کرینگے جس سے ہماری سیکیورٹی کو خطرہ ہو سیکیورٹی ہماری اولین ترجیح ہے انہوںنے کہا کہ ہمارا نیوکلیئرکمانڈاینڈ کنٹرول کی پوری دنیا معترف ہے ایٹمی صلاحیت پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے ہمارا افغان طالبان پر تھوڑابہت اثرورسوخ ہے لیکن ان پرکنٹرول نہیں ہے ہمارے طالبان سے رابطے قطردفتر کے ذریعے ہیں پاکستان افغانستان میں امن کاخواہاں ہے چارممالک کے اتحادکے ذریعے طالبان اورافغانستان کے امن عمل میں سہولت کار کے طورپرکرداراداکررہے ہیں کوشش کررہے ہیں کہ افغان حکومت اورطالبان کے درمیان براہ راست مذاکرات ہوں مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش کی ہے اگرکوئی اورملک کرناچاہے توکوئی اعتراض نہیں انہوں نے کہاکہ ہم بھارت کے ساتھ امن کے خواہاں ہیں لیکن وہ الزام تراشی کی سیاست کررہے ہیں بھارت ہم پر نان سٹیٹ ایکٹرز کی مداخلت کی بات کرتا ہے لیکن خود بھارت کے سٹیٹ ایکٹرز قبائلی علاقوں کراچی اوربلوچستان میں مداخلت کررہے ہیں اس کابھارت کیوں جواب نہیں دیتا بھارت کی خفیہ ایجنسی را کاپاکستان میں ہونیوالی دہشتگردی میں بڑا ہاتھ ہے انہوںنے کہاکہ ہماری ایٹمی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی بھارت کی سلامتی کونسل میں مستقل ممبر کیلئے کاوشیں بارآورنہیں ہونے دینگے اس کو چین کے تعاون سے ناکام بنائینگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…