کوئٹہ (نیوز ڈیسک) شہباز تاثیر کی رہائی میں اہم بیان ہوٹل مالک کا ہے جس کے بیان نے اس بازیابی کو ایک نیا رخ دے دیا ہے۔ ہوٹل کے مالک نے میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ایک پریشان حال بڑھے ہوئے بالوں اور داڑھی والا شخص ہوٹل پر آیا اور ہوٹل میں ایک سائیڈ پر بیٹھ گیا پھر کھانے کا آرڈر کیا ۔ نامعلوم شخص (شہباز تاثیر) نے کھانے کے بعد 350 روپے کا بل ادا کیا ۔ بل ادا کرنے کے بعد اس نے مجھ سے (ہوٹل مالک سے) التجا کی کہ اس نے ایک فون کال کرنی ہے مگر ہوٹل مالک نے اسے فون نہیں دیا اور وہ ہوٹل سے باہر چلا گیا۔