لاہور (نیوز ڈیسک) سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کی رہائی کیلئے سابق رکن قومی اسمبلی ابراہیم پراچہ نے اہم کردار ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق شہباز تاثیر کی رہائی میں کوہاٹ سے سابق رکن قومی اسمبلی ابراہیم پراچہ نے اہم کردار ادا کیا ، ابراہیم پراچہ کا سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کا بھی اپنی فیملی سے رابطہ کرانے میں اہم کردار رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی ابراہیم پراچہ کے ذریعے طالبان کے مختلف گروہوں کی مدد سے اغواء کاروں سے رابطے کرائے گئے۔ شہباز تاثیر کی رہائی گزشتہ سال بھی ہو سکتی تھی مگر فیملی کے آپس میں اختلافات کے باعث رہائی کا معاملہ التواء میں پڑ گیا۔ یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ شہباز تاثیر کو افغانستان سے دبئی بھی لے جایا گیا جس کی وجہ سے وہ معاملات تھے جو اغواء کاروں اور شہباز تاثیر کی فیملی کے درمیان چل رہے تھے مگر معاملات میں خرابی کے باعث بازیابی التواء کا شکار ہوئی۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ رہائی کیلئے ایک ارب روپے تاوان وصول کیا گیا ہے۔
شہباز تاثیر اب ہی کیوں ملے؟