پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

بلاول بھٹو ،یوسف رضا گیلانی سمیت پارٹی کے رہنماﺅں کا تاثیر خاندان کو ٹیلیفون ،شہباز تاثیر کی بازیابی پرمبارکباد دی

datetime 8  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سمیت پارٹی کے دیگر رہنماﺅں نے سابق گورنر سلمان تاثیر مرحوم کی اہلیہ آمنہ تاثیر اور صاحبزادے شہر یار تاثیر کو ٹیلیفون کر کے شہباز تاثیر کی بحفاظت بازیابی پر مبارکباد دی ۔ ٹیلیفون پر اور رہائشگاہ پر مبارکباد دینے آنے والوں کا تانتا بندھ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق گورنر سلمان تاثیر مرحوم کی اہلیہ آمنہ تاثیر اور انکے صاحبزاد شہر یار تاثیر کو ٹیلیفون کر کے شہباز تاثیر کی بحفاظت بازیابی پر مبارکباد دی ۔ بلاول بھٹو زرداری نے شہباز تاثیر کی بازیابی کےلئے کوشش کرنے والے سکیورٹی اداروں کے کردار کو بھی سراہا ۔ علاوہ ازیں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی ، ان کے صاحبزاد موسیٰ گیلانی ، ،قمر زمان کائرہ، منظور وٹو ،ثمینہ خالد گھرکی ، تنویر اشرف کائرہ،مخدوم احمدمحمود سمیت دیگر نے بھی آمنہ تاثیر اور شہر یار تاثیر سے ٹیلیفون پر رابطہ کر کے انہیں شہباز تاثیر کی بحفاظت بازیابی پر مبارکباد دی ۔ گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ ، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اپنے اپنے الگ پیغامات میں سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے مغوی صاحبزادے شہباز تاثیر کی بحفاظت بازیابی پر انکے خاندان کو مبارکباد دی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہباز تاثیر کی بازیابی اچھی خبر ہے ۔ گورنر اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے بازیابی کےلئے کاوشیں کرنے والے تمام سکیورٹی اداروں کی کاوشوں کو سراہا ۔پاکستان علماءکونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے بھی سلمان تاثیر مرحوم کی رہائشگاہ پر جا کر ان کے اہل خانہ کو شہباز تاثیر کی بازیابی پر مبارکباد دی ۔علاوہ ازیں تاثیر خاندان کو ٹیلیفون اور رہائشگاہ پر مبارکباد دینے آنے والوں کا تانتا بندھا رہا ۔ سکیورٹی انتظاما ت کا جائزہ لینے کےلئے ایس پی کینٹ امتیاز سرور بھی سابق گورنر سلمان تاثیر مرحوم کی رہائشگاہ کے باہر موجود رہے جبکہ سکیورٹی کے پیش نظر مزید نفر ی تعینات کر دی گئی ۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…