کوئٹہ(نیوز ڈیسک)شہباز تاثیر کو جس ہوٹل سے بازیاب کیا گیا اس کے مالک کا کہنا تھا کہ وہ (شہباز تاثیر) ہوٹل میں اکیلا آیا تھا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق ہوٹل مالک نے بتایا کہ شہباز تاثیر ہوٹل میں اکیلا آیا تھا اور کھانے کا بل 350 روپے بھی اد اکیا۔ ہوٹل مالک نے مزید بتایا کہ شہباز تاثیر نے اس سے کال کرنے کیلئے موبائل فون مانگا۔ واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسزنے کوئٹہ کے قریبی علاقے کچلاک میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے شہباز تاثیر کو بازیاب کروایاہے ۔
جی میرے برطانیہ میں اپارٹمنٹ اور بزنس ہیں – حسین نواز