کوئٹہ(نیوز ڈیسک) سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کو تقریباً پانچ سال بعد بلوچستان سے بازیاب کرالیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہباز تاثیر کو بلوچستان کے علاقے کچلاک سے سی ٹی ڈی اور انٹیلی جنس اداروں نے مشترکہ کارروائی کے دوران بازیاب کروایاگیا اور بازیابی کی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بھی تصدیق کردی ہے۔بلوچستان میں سی ٹی ڈی کے سربراہ اعتزاز گورایا نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو شہباز تاثیز کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور انٹیلی جنس فورسز نے خفیہ اطلاع پر کچلاک کے ایک کمپاؤنڈ میں کارروائی کی جس کے بعد انہیں وہاں سے ایک شخص ملا جس نے اپنا نام شہباز اور اپنے والد کا نام سلمان تاثیر بتایا۔
جی میرے برطانیہ میں اپارٹمنٹ اور بزنس ہیں – حسین نواز