لاہور (نیوز ڈیسک)سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کی بازیابی کے بعد ان کے گھر کی سیکیورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے سیکیورٹی فورسز کے اہلکار سلمان تاثیر کے گھر کی طرف آنے والے راستوں پر تعینات کر دیئے گئے ہیں اور ایلیٹ فورس کی لیڈیز اہلکار بھی تاثیر فیملی کے گھر کے باہر تعینات ہیں جس کے باعث علاقے کے مکینوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔ بازیابی کے بعد سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے گھر مبارک باد کے لئے آنے والوں کا رش لگا ہوا ہے جس کی وجہ سے سکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔
شہباز تاثیر اب ہی کیوں ملے؟