کوئٹہ(نیوز ڈیسک)سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کو اغواء کاروں نے کچلاک کے علاقے میں واقع مقامی ہوٹل کے عقب میں بنے کمروں میں رکھا تھا۔نجی نیوز چینل کے مطابق کارروائی میں حساس اداروں ، سی ٹی ڈی پنجاب اور ایف سی نے حصہ لیا اور شہباز تاثیر کو مقامی ہوٹل کے عقب میں بنے کمروں سے بازیاب کروایا گیا۔سیکیورٹی فورسز نے کچھ مشکوک افرادکو بھی حراست میں لیاہے جنہیں پوچھ گچھ کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔