لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ میں کراچی کے سابق ناظم مصطفی کمال کے الزامات کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کےلئے درخواست دائر کر دی گئی۔ بیرسٹر علی گیلانی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے سربراہ کے خلاف پارٹی سے لا تعلقی اختیار کرنے والے رہنماﺅں نے سنگین نوعیت کے الزامات عائد کئے ہیں ۔ایم کیوایم کے سربراہ الزامات لگانے والے بھی شریک ملزم ہیںجبکہ مصطفی کمال کے بیانات اور الزامات اعتراف جرم کے زمرے میں آتے ہیں۔ تمام الزامات کی تحقیقات کےلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے اور جوڈیشل کمیشن کے فیصلہ تک مصطفی کمال سمیت ایم کیوایم کے موجودہ اورسابق رہنماﺅں کے نام ای سی ایل میں شامل کئے جائیں۔
شہباز تاثیر اب ہی کیوں ملے؟