جمعرات‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2025 

سانحہ 12مئی میں مصطفی کمال کا کیاکردار تھا ‘ ن لیگ کے اہم رہنما نے بھانڈہ پھوڑ دیا

datetime 8  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے سینئر مشاہد اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سانحہ 12مئی میں مصطفی کمال کا اہم کردار تھا۔ملک کے ایک بڑے صحافی کی رپورٹ کے مطابق مشاہداللہ خان کا کہنا تھا کہ مصطفی کمال نے کوئی نئی بات نہیں کی اور نہ ہی یہ لوگ نئی بات کریں گے۔کیا یہ لوگ 12مئی کی حقیقت کا بتاسکتے ہیں،کہ اس میں کون کون ملوث تھا۔ اس واقعے کی منصوبہ بندی کہاں کی گئی ۔ان کا کہنا ہے کہ مصطفی کمال خود بھی دودھ کے دھلے ہوئے نہیں ہیں، مصطفی کمال صرف وہی بات کررہے ہیں جس میں وہ خود شامل نہیں رہے۔کیا کوئی سانحہ12مئی، نشتر پارک اور 300ارب کی حقیقت بتائے گا۔ اس وقت مصطفی کمال ضلع ناظم ہوا کرتے تھے۔ مشاہد اللہ نے کہا کہ مشرف جس زمین کے پاس سے گزریں وہ زمین بنجر ہوجاتی ہے، پرویز مشرف یا کوئی اور شخص اس نئی جماعت میں شامل ہوئے تو سیاسی جماعت ختم ہو جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فطری بات ہے کہ جب بھی مافیا ختم ہوتا ہے تو اس کے کئی گروپس بنتے ہیں کیونکہ مصطفی کمال کا معاملہ یہیں نہیں رکے گا بلکہ ابھی ایم کیو ایم میں مزید گروپس بنیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جو کیفیت ہے اس کا کسی کو علم نہیں ہے مگر ایم کیو ایم سے بغاوت کرنے والے ہر حقیقت سے آگاہ ہیں۔ حالات بتا رہے ہیں کہ اب الطاف حسین کے ہاتھ میں سٹیرنگ واپس نہیں آئے گا۔ سینیٹ میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر مشاہد اللہ کا کہنا تھا کہ مصطفی کمال نے کوئی نئی بات نہیں کی اور نہ ہی یہ لوگ نئی بات کریں گے۔کیا یہ لوگ 12مئی کی حقیقت کا بتاسکتے ہیں،کہ اس میں کون کون ملوث تھا۔ اس واقعے کی منصوبہ بندی کہاں کی گئی اور مصطفی کمال کا اس میں کردار کیا تھا۔



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…