جمعہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2025 

الزامات لگانے والوں کے پاس ثبوت ہیں توثابت کریں، ترجمان ایم کیوایم

datetime 7  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک) ایم کیوایم کوختم کرنے اور اسے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کے لیے ایک بارپھر 1992 والا ڈرامہ دہرایا جارہا ہے، ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کیا گیا۔ جس میں یہ کہا گیا کہ ایم کیوایم کوختم کرنے اور اسے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کے لیے ایک بارپھر 1992 والا ڈرامہ دہرایا جارہا ہے جب کہ الزامات لگانے والوں کے پاس ثبوت ہیں تو عدالتوں میں ثابت کریں۔جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ الطاف حسین نے جب سے مہاجروں کے حقوق کے لیے جدوجہدکا آغازکیا تب سے اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے مہاجروں کی اس واحد نمائندہ جماعت کوختم کرنے اور اس کے قائد کوراستے سے ہٹانے کی سازشیں کی جاتی رہی ہیں، ایم کیوایم میں کئی بارگروپ بنانے کی بھی کوششیں کی گئیں اور اس کے خلاف بدترین ریاستی آپریشن بھی کیا گیا۔ترجمان نے کہا کہ تمام ترسازشوں میں بری طرح ناکامی کے بعد اب ایک بارپھرمہاجروں سمیت تمام محروم عوام کی اس واحد جماعت ایم کیوایم کوختم کرنے کے 1992 والا ڈرامہ دہرایا جارہا ہے، الطاف حسین کو راستے سے ہٹانے کی بھرپورکوشش کی جارہی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پر ’’را‘‘ سے تعلق کے بے ہودہ الزام سراسرجھوٹ اور بے بنیاد ہیں جنہیں مسترد کرتے ہیں اور اگر الزامات لگانے والوں کے پاس ثبوت ہیں تو ان الزامات کوعدالتوں میں ثابت کریں۔



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…