پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

سانحہ بلدیہ کی جے آئی ٹی رپورٹ میں نامزد ملزم حماد صدیقی بھی کراچی پہنچ گئے

datetime 7  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی کی سیاست میں ہلچل کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر قائد کی سیاست میں پہلے ایم کیو ایم کے باغی رہنما سابق سٹی ناظم مصطفی کمال اور انیس قائم خانی نے انٹری دی اور اب متحدہ قومی موومنٹ کی کراچی تنظیمی کمیٹی کے سابق انچارج حماد صدیقی بھی کراچی پہنچ چکے ہیں۔ حماد صدیقی سانحہ بلدیہ کی تفتیش کے مطابق نامزد ملزم ہیں اور جوائنٹ انٹروگیشن رپورٹ میں حماد صدیقی سمیت آٹھ ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ حماد صدیقی شہر کراچی میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں بھی ملوث ہیں۔ ذرائع کے مطابق حماد صدیقی کراچی آپریشن کے بعد دبئی میں روپوش ہو گئے تھے اور اب انتہائی اہم وقت میں اپنی انٹری دی ہے۔ حماد صدیقی دو ہزار نو سے دو ہزار تیرہ تک ایم کیو ایم کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج رہے تھے۔ قائد ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی تنظیمی کمیٹی کو تحلیل کرنے کے بعد حماد صدیقی بیرون ملک چلے گئے تھے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے حماد صدیقی کو مفرور بھی قرار دیا ہے۔ اب حماد صدیقی کراچی پہنچ چکے ہیں اور دیکھنا ہے کہ وہ اپنی پارٹی کے قائد سے محبت کا ثبوت دیتے ہیں یا پھر گلے شکوے کیلئے مصطفیٰ کمال یا انیس قائم خانی جیسی دھواں دھار پریس کانفرنس کرتے ہیں یا پھر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اپنی گرفتاری دیتے ہیں۔



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…