پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے ،عمران خان

datetime 24  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوٹلی (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک ان صاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کیا جائے ۔ ہم کشمیریوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔ کشمیر یوں کو اپنی مرضی و منشاءکے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق ہے انہیں یہ حق انٹرنیشنل کمیونٹی نے دیا ہے۔ اسلئے کشمیر یوں کو یہ حق دیا جائے۔آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات میں میں خود انتخابی مہم چلاﺅں گا۔ میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو کوٹلی میں کامیاب جلسے پر مبارکباد دیتا ہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ آزاد کشمیر کا آئندہ الیکشن تو آپ جیت ہی چکے ہیں۔ آپ صرف دھاندلی روکنے کا بندوبست کریں۔انتخابات میں جیت انشا ءاللہ پی ٹی آئی کی ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں کوٹلی میں کشمیر پی ٹی آئی کے زیر اہتمام آزاد کشمیر میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و کشمیر پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے ایک ایسے وقت میں آزاد کشمیر میںتبدیلی کا نعرہ لگایا ہے جب مودی نواز شریف سازشیں کررہے تھے۔ جس طرح عمران خان نے بدل دو کشمیر کا نعرہ لگایا ہے اور اب آزاد کشمیر کے فیصلے آزاد کشمیر میں ہونگے۔ آزاد کشمیر کے عوام اب باہر نکل آئے ہیں اور پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم پر جمع ہو رہے ہیں اور آج کوٹلی کے اس تاریخ ساز جلسے میں اتنی بڑی تعداد میں لوگوں نے شریک ہو کر فیصلہ دے دیا ہے کہ کشمیر پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی سب سے بڑی عوامی و سیاسی جماعت ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ جسطرح عمران خان نے بدل دو کشمیر کا نعرہ لگایا ہے اور اب کشمیر کے فیصلے کشمیر میں ہونگے۔ہم مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر کشمیر پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر چوہدری ظفر انور، کشمیر پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سردار امتیاز خان، مرکزی ترجمان عطاءمحی الدین قادری، فیصل جاوید اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ممبر کشمیر کونسل چوہدری محبوب نے پیپلز پارٹی سے مستعفی ہو کر عمران خان اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کشمیر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔عمران خان نے مزید کہا کہ کشمیری عوام کو انکا حق خود ارادیت دیا جائے ا ور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کیا جائے۔تاکہ مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل ہو۔انھوں نے کہا کہ میں آزاد کشمیر کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی انتخابی مہم خود چلاﺅں گا۔ آزاد کشمیر کے انتخابات میں کسی کو دھاندلی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…