ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

چیف سے متعلق آصف زرداری سے منسوب بیان سے لا تعلقی کے بعد خرم وٹو مشکل میں پھنس گئے؟

datetime 24  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)”پیپلز پارٹی کی طرف سے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے سابق صدر آصف زرداری سے منسوب بیان سے لا تعلقی کے بعد پنجاب اسمبلی میں اسی تناظر میں قرارداد جمع کرانے والے پارٹی کے رکن اسمبلی خرم جہانگیر وٹو مشکل میں پھنس گئے “؟۔پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماﺅں خورشید شاہ اور قمر زمان کائرہ کی طرف سے جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے آصف زرداری سے منسوب بیان سے لا تعلقی اور اس کی تحقیقات کے اعلان پر پنجاب اسمبلی میں اسی تناظر میں قرارداد جمع کرانے والے پارٹی کے رکن اسمبلی خرم جہانگیر وٹو سے موبائل فون پر رابطہ کیاگیا تو انہوں نے کہا کہ ابھی تک مجھے پارٹی کی طرف سے آصف زرداری کے بیان کی تردید کا علم نہیں ہو سکا۔ لیکن جنرل راحیل شریف کے بارے میں عوام کے جذبات یہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف حکومت ویسے بھی ایسے آدمی کو ہٹا دیتی ہے جوکام کر رہا ہوتا ہے ۔ انہوں نے قراردادجمع کرانے کے حوالے سے پارٹی سے مشاورت کے سوال کے جواب میں کہا کہ میں منتخب رکن اسمبلی ہوں ۔ اور ” سب کچھ مشاورت سے ہی کیا ہے “ ۔یاد رہے کہ خرم جہانگیر وٹو کی طرف سے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کرائی گئی تھی جسکے متن میں آصف علی زرداری کے بیان کے تناظر میں وفاقی حکومت سے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ تاہم اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ اور مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے نیشنل پریس کلب کے دورہ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری سے منسوب بیان درست نہیں اور تحقیقات کی جارہی ہیں یہ کہ بیان کہاں سے جاری کیا گیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…