ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

کالا باغ ڈیم خیبر پختون خوا کو ڈبونے اور سندھ کو بنجر کرنے کا منصوبہ ہے ،سینیٹر شاہی سید

datetime 24  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہاہے کہ کالا باغ ڈیم کا منصوبہ مردہ گھوڑا ہے اس میں جان ڈالنے کی کوشش نہ کی جائے کالا باغ ڈیم کے خلاف تین صوبوں کی اسمبلیوں کی متفقہ قرار داریں موجود ہیںتخت لاہور ہوش کے ناخن لے اتنا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود مسلم لیگی رہنماءاب بھی اپنے ماضی سے سبق سیکھنے کو تیار نہیںپنجاب حکومت کے ترجمان کا بیان تین صوبائیاسمبلیوں کی قراردادوں کی توہین کے مترادف ہے غیر جمہوری رویوں کی وجہ سے ملک دو لخت ہوچکا ہے تخت لاہور تاریخ سے کچھ سیکھنے کو تیار نہیں ہے ملک خاص طور پر خیبر پختون خوا میں آبی ذخائر اوربجلی کی پیداوار کہیں بہتر منصوبے موجود ہیںپتہ نہیں کیوں زعیم قادری کی جماعت کو ملک میں پانی کی قلت اور توانائی کے بحران کا حل صرف کالا باغ ڈیم میں ہی کیوں نظر آتا ہے پنجاب حکومت کے ترجمان تین صوبائی اسمبلیوں کی قرار دادوں کی اہمیت سمجھنے سے قاصر ہیںایسا محسوس ہوتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ابھی تک آمریت سائے سے باہر نہیں نکلی ہے باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں اے این پی سندھ کے صدر اور پختو ن ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ) کے چیئر مین سینیٹر شاہی سید نے مذید کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم کا منصوبہ خیبر پختون خوا کو ڈبونے اور سندھ کو بنجر کرنے کا منصوبہ ہے سندھ اور خیبر پختون خوا کی صوبائی اسمبلیاں کالاباغ ڈیم کے خلاف کئی مرتبہ متفقہ قرار دادیں منظور کر چکی ہیں چھوٹے صوبوں کی آواز دبانے اور زبردستی فیصلے مسلط کرنے کے رویوں سے اجتناب کیا جائے ملک کو پہلے ہی کئی سنگین بحرانوں کا سامنا ہے اس طرح کی بیان بازی اجتناب کیا جائے جس سے قومی اتحاد کو نقصان پہنچے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…