لاہور(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابات کےلئے بیرسٹر سلطان محمو چوہدری کی سربراہی میں نو رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق بیرسٹر سلطان محمو دچوہدری پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین ہوں گے جبکہ اس کے آٹھ ممبران میں شاہ محمود قریشی ، جہانگیر خان ترین ،سرور خان،ظفر انور ،سردار امتیاز خان،خواجہ فاروق احمد ،دیوان غلام محی الدین اور عباس رضا شامل ہیں۔ پارلیمانی بورڈ آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابات کے لئے امیدواروں کا چناﺅ کرکے اپنی سفارشات چیئرمین کو پیش کرے گا۔