پشاور(نیوزڈیسک) پشاور ہائی کورٹ نے کنٹریکٹ پر بھرتی خواتین اساتذہ کو مستقل کرنے کی بجائے نئی بھرتیوں کےلئے شائع اشتہار کو کالعدم قرار دیدیا۔پشاورہائی کورٹ کے جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس روح الامین نے یہ احکامات مسماة نبیاءسمیت 4پی ایس ٹی ٹیچرزکی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جاری کئے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے درخواست گزارخواتین اساتذہ 1999سے بڈھ بیر ، شریکرہ اور شمشتو کے کمیونٹی سکولز میںفرائض سر انجام دے رہی ہیں انہوں نے حکومت سے انہیں مستقل کرنے کی درخواست کی ہے تاہم حکومت نے ان کو مستقل کرنے کی بجائے مذخورہ پوسٹوں پر نئی تعیناتی کےلئے اخبارات میں اشتہار شائع کیا ہے جو کہ ان کے ساتھ نا انصافی ہے لہذا اشتہار کو کالعدم قرار دے کر ممکنہ تعیناتیاں روک دی جائے فاضل دو رکنی بنچ نے سماعت کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے جاری اشتہار معطل کرتے ہوئے پی ایس ٹی کی پوسٹوں پر نئی تعیناتیوں پر عمل درآمد کو روکنے کے احکامات جاری کردیئے۔