ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

سی پیک منصوبے سے پاکستان میں 25 لاکھ لوگوں کو ملازمتیں ملنے کی گنجائش پیدا ہو گی‘رانا مشہود احمد

datetime 24  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمدخان نے کہا ہے کہ نظریہ پاکستان کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے قوم کے ہر فرد کو اپنے فرائض دیانتداری سے ادا کرنا ہوں گے ،سی پیک منصوبے کے نتیجے میں پورے پاکستان میں 25 لاکھ لوگوں کو ملازمتیں ملنے کی گنجائش پیدا ہو گی جبکہ اگلے تین سالوں میں خلیجی ممالک کو 22 لاکھ ہنر مند لیبر محنت کشوں کی ضرورت ہو گی ۔ ہمیں معاشی منصوبہ بندی میں قومی اور عالمی سطح پر درکار ان ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے آگے بڑھنا ہو گا ۔ ہمیں دوسروں پر تنقید میں وقت ضائع کرنے کی بجائے خود احتسابی کی عادت ڈالنا ہو گی، پاکستان کی سربلندی کے لئے جمہوریت ، مساوات ، معاشی ترقی ، انصاف اور جدید علوم و فنون اپنا ناگزیر ہے۔ صوبائی وزیر نے ان خیالات کا اظہار نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام سالانہ نظریہ پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کی صدارت چیئر مین نظریہ پاکستان ٹرسٹ رفیق احمد تارڑ نے کی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر رفیق احمد ،شاہد رشید اور تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ قائدین کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ رانا مشہود احمد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ حکومت پاکستان کی تاریخ کے سب سے زیادہ ٹرانسپرنٹ اور شفاف ترقیاتی میگا پراجیکٹس مکمل کر رہی ہے۔ٹرانسپرنسٹی انٹر نیشنل کی رپورٹس کے مطابق پاکستان میں کرپشن کا گراف نیچے آیا ہے جو مسلم لیگ (ن) حکومت کی گڈ گورننس کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے پر اعتراص کرنے والے نہیں جانتے کہ وہ ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ سمیت دنیا کے ہر ترقی یافتہ ملک میں ترقی کا عمل ریلوے ٹریکس اور دیگر ذرائع مواصلات کے پھیلنے سے شروع ہوا اور ہر ملک میں ایسے منصوبوں پر تنقید بھی کی گئی لیکن میٹرو بس جس پر آج ہر روز ڈیڑھ لاکھ افراد سفر کرتے ہیں کی طرح یہ ترقیاتی منصوبے کامیابی سے ہمکنار ہوئے اور عوام کو خوشحالی اور آسانی نصیب ہوئی۔ رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ حکومت ملکی ترقی کے لئے شارٹ میڈیم اور لانگ ٹرم منصوبوں پر عمل پیرا ہے۔سی پیک منصوبے کے نتیجے میں پورے پاکستان میں 25 لاکھ لوگوں کو ملازمتیں ملنے کی گنجائش پیدا ہو گی جبکہ اگلے تین سالوں میں خلیجی ممالک کو 22 لاکھ ہنر مند لیبر محنت کشوں کی ضرورت ہو گی۔ ہمیں معاشی منصوبہ بندی میں قومی اور عالمی سطح پر درکار ان ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے آگے بڑھنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ، صحت اور انفراسٹرکچر ہماری حکومت کی بنیادی ترجیحات ہیں خصوصاً تعلیم کا شعبہ وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب سمیت پوری حکومتی مشینری کا فوکس پوائنٹ بن چکا ہے پچھلے دنوں وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف بذات خود سکول کا دورہ کر کے اس حوالے سے اپنی بھر پور سنجیدگی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سربلندی کا واحد راستہ کام کام اور صرف کام ہے اور ہمیں پاکستان کی بنیاد بننے والے کلمے کو کسی صورت فراموش نہیں کرنا چاہیے۔ تقریب سے جسٹس رفیق تارڑ ، ڈاکٹر رفیق احمد اور دیگر بزرگ مسلم لیگی راہنما ؤں نے بھی خطاب کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…