اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پولیس ،پاکستان رینجرزاور حساس اداروں کا بنی گا لہ اور گردو نواح کے علاقوں میں سر چ آ پر یشن،11مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ وایمونیشن برآمد۔ سر چ آپر یشن کا مقصد اسلام آبا دمیں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی عمران خان سے متعلق سیکورٹی خدشات کی رپورٹ پربنی گالہ کے اطراف میں آپریشن کرکے درجنوں افراد کو گرفتارکرکے بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کیاگیاتھا -ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز اسلام آ باد پو لیس ،پا کستا ن رینجر ز اور سکیورٹی اداروں کے افسران و جو انو ں نے بنی گا لہ اور گر دونو اح میں سر چ آ پر یشن کیا۔سرچ آپریشن کے دوران 11 مشتبہ افراد کو حر است میں لیا گیا۔ گرفتار افرادکے قبضہ سے اسلحہ و ایمو نیشن 03عدد پسٹلز 30بو ر ، ایک رپیٹر ،ایک عدد پمپ ایکشن ، دو عدد سنگل بیرل رائفلیں، ایک عدد ایم فور گن ، ایک عدد ایس ایم جی گن،09عدد میگزین اور 300روند برآ مد کرلیے۔ گرفتاراشخاص کو تفتیش کے لئے تھانہ میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔ایس ایس پی اسلام آ باد نے کہا کہ سر چ آ پر یشن کا مقصد اسلام آبا دمیں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔انہوں نے تمام شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں کہیں بھی کوئی مشکوک سرگرمی یا کوئی مشکوک شخص دیکھیں تو فوراً اسلام آباد پولیس کو اطلاع دیں۔