ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

ملعون سلمان رشدی کا قتل،ایران نے اہم اعلان کردیا

datetime 24  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(نیوزڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس انعامی رقم کا اعلان ایران میں ہونے والی ایک ڈیجیٹل ٹیکنالوجی نمائش کے موقع پر کیا گیا جس کے منتظم منصور امیری کا کہنا تھا کہ صحافتی اداروں نے چھ لاکھ ڈالرز کی یہ انعامی رقم اس تاریخی فتویٰ کے 27 ساتھ مکمل ہونے پر جاری کی ہے تا کہ یہ دکھایا جا سکے کہ ابھی تک اس فتویٰ کے پیروکار موجود ہیں۔ایران میں 1979ء کے انقلاب کے بانی آیت اللہ خمینی نے فتویٰ جاری کیا تھا کہ مسلمان اس ملعون مصنف کو جان سے مار دیں جس کے بعد سلمان رشدی کئی سالوں کے لئے روپوش ہو گیا تھا۔ ایران کی ایک مذہبی تنظیم نے اس فتویٰ کی رو سے سلمان رشدی کو قتل کرنے والے کسی بھی شخص کے لئے دو اعشاریہ سات ملین ڈالرز کا انعام رکھا تھا۔ تاہم 2012ئ میں اس رقم کو بڑھا کر تین اعشاریہ تین ملین ڈالرز کر دیا گیا تھا۔ 1998ئ میں ایرانی صدر محمد خاتمی نے اس فتویٰ سے دوری اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ رشدی کی جانب سے نو سال روپوشی میں گزارنے کے بعد اب خطرہ بہت کم ہو گیا ہے، مگر خمینی کے جانشین سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے 2005ءمیں اعلان کیا تھا کہ خمینی کا فتویٰ ابھی تک کارآمد ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…