منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

حکومت کا اسٹیل ملزکے ملازمین کی چھانٹی کا فیصلہ

datetime 22  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)ملکی خزانے پر بوجھ پاکستان اسٹیل مل کے ہزاروں ملازمین، کو صرف بٹھا کر تنخواہ نہیں دی جاسکتی، حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کی تنخواہوں کا بوجھ کم کرنے کے لیے ملازمین کی چھانٹی کا فیصلہ کیاہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹیل مل کی پیداواری استعداد نہ ہونے کے باوجود ملازمین کو اکتوبر اور نومبر کی تنخواہوں کے لئے حکومت نے 43 کروڑ روپے ادائیگی کی، جو نہ صرف ملکی خزانے پر بوجھ ہے، بلکہ مفت کی تنخواہ بھی ہے، جس کے پیش نظر حکومت نے ادارے میں ملازمین کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس ضمن میں پی ایس ایم انتظامیہ کو ہدیت کی گئی ہے کہ ادارہ، پاکستان کمرشل اینڈ انڈسٹریل ایمپلائمنٹ کے ایکٹ کا جائزہ لے اور قانون کے مطابق ادارے میں صرف اتنے ملازمین کو نوکری پر رکھا جائے جو بند یونٹ کو چلانے کے لیے کافی ہوں، پاکستان اسٹیل مل میں 1250 ملازمین کنٹریکٹ اور یومیہ اجرت پر مامور ہیں، جبکہ مستقل ملازمین کی تعداد 14 ہزار800ہے۔ اسٹیل مل میں پیداواری عمل 10جون 2015 سے بند ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…