پشاور(نیوزڈیسک) پاکستان تحرےک انصاف کے رہنما اور متحدہ عرب امارات کے سابق صدر ظفر ےاب خان نے انٹرا پارٹی الےکشن مےں صوبائی صدارت کےلئے اعلان کر دےا انہوں نے باقاعدہ طور پر اپنی کمپےئن شروع کر دی ہے ان کو پارٹی کے دےرےنہ اور نظرےاتی کارکنوں سمےت ممبران اسمبلی اور سابق عہدےداروں کی مکمل حماےت حاصل ہے پی ٹی آئی کے ورکرز عمران خان کے وژن کی تکمےل کےلئے دےانتدار اور نظرےاتی لوگوں کو سپورٹ کرئے ان خےالات کا اظہار انہوں نے انٹر پارٹی الےکشن کےلئے پشاورسے باقاعدہ اپنی کمپےئن شروع کرنے کی تقرےب سے اپنے خطاب مےں کےا اس موقع پر پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی تقرےب سے اپنی خطاب مےں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحرےک انصاف سےاسی پارٹی نہےں بلکہ ملک مےں حقےقی تبدےلی کے منشور کو لےکر مےدان مےں آئی ہے جس کے تمام ورکرز سےاست سے بالا تر ہو کر عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائےں اور آنے والے انٹرا پارٹی الےکشن مےں پارٹی اور کارکنوں کےساتھ مخلص قےادت کوآ گے لا ئےں انہوں نے کہا کہ مےرا کو ئی زاتی اےجنڈا نہےں مےں صرف اور صرف اپنی پارٹی کو قبضہ مافےا سے آزاد کرانے اور پارٹی کے دےرےنہ اور نظرےاتی کارکنوں کے حق کی جد و جہد کےلئے انٹرا پارٹی الےکشن مےں حصہ لے رہا ہو ںانہوں نے کہا کہ اس سلسلے مےں پارٹی کارکنوں سے مشاورت کےلئے اپنی کمپےئن کا باقائدہ آ غاز کر دےا ہے اور پورے صوبے کے پارٹی کارکنوں کےساتھ ہر علاقے مےں ملاقاتےںکی جا ئےنگی ۔