کوئٹہ(نیوز ڈیسک )کوئٹہ میں فرنٹیر کور بلوچستان نے ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایرانی ڈیزل سے لوڈ3آئل ٹینکروں کو قبضے میں لے لیا۔ ایف سی ترجمان کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے نواحی علاقے سبی روڈ پر فرنٹیر کور بلوچستان نے کارروائی کرتے ہوئے ایرانی ڈیزل سے لوڈ3آئل ٹینکروں کو قبضے میں لے لیا جن میں مجموعی طور پر 1لاکھ 15ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل لوڈ تھا جو ایران سے غیرقانونی طور پر اندرون ملک سمگل کیا جارہا تھا ایف سی نے پکڑے جانے والے ڈیزل اور آئل ٹینکروں کو کسٹم حکام کے حوالے کردیا۔