لاہور(نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت عبادت سمجھ کرعوام کی بے لوث خدمت کر رہی ہے،یہ مشن جاری رکھیں گے۔مسلم لیگ ن کےکارکنوں کے وفد نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے ملاقات کی ،اس موقع پر شہباز شریف کاکہنا تھا کہ حکومت کی ٹھوس معاشی پالیسیوں کے باعث قومی معیشت مستحکم ہوئی ہے ،2013ءکے مقابلے میں آج کا پاکستان زیادہ محفوظ اور ترقی یافتہ ہے، وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان معاشی لحاظ سے مضبوط ہو گا۔شہباز شریف کاکہنا تھا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کو عوام بری طرح مسترد کر چکے ہیں